ہالی ووڈباکس آفس پرکون بازی مارے گا؟
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/ENT-BOX-OFFICE-PREVIEW-PKG-29-01.mp4"][/video]
لاس اینجلس: ہالي وڈ باکس آفس پہ کون بازي مارجائے گا اورکون پيچھے رہ جائے گا۔فلمي ماہرین نے کنگ فو پانڈا تھري کو باکس آفس کا بادشاہ قرارديديا۔ کہاجارہا ہے کہ ويک اينڈ پر نٹ کھٹ پانڈا کي شرارتيں اورايکشن سب کي توجہ سميٹ ليں گے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ ويک اينڈ پر فلم کنگ فو پانڈا تھری 4 کروڑ 9لاکھ ڈالرزکا بزنس کرے گی۔
ماہرین فلم فائنسٹ آور سے بھي نااميدنہيں، ايڈونچر تھرلر فلم پسنديدگي کی دوڑ ميں دوسرانمبرحاصل کرسکتي ہے۔امکان ہے کہ فلم ايک کروڑ ڈالرز کابزنس کرلے گی۔ کاميڈي فلم ففٹي شيڈز آف بليک بھي کامياب فلموں ميں شمار کي جارہي ہے جو ويک اينڈ پرنوے لاکھ ڈالرز کماسکتي ہے۔ رواں ہفتہ ليونارڈو ڈي کيپريو کي ريویننٹ ، سپرہٹ فلم اسٹاروارز فورس اويکنز پر بھاري پڑسکتی ہے۔ سماء