آسٹریلین اوپن ؛ سرینا ولیمز اور انجلیک کربر فائنل میں

3e

میلبورن : عالمی نمبر ایک امریکا کی سرینا ولیمز اور جرمن اسٹار انجلیک کربر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی فورتھ سیڈ اگنیسکا ریڈوانسکا کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 4-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

3c

دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی انجلیک کربر نے ہم وطن جوہانا کونٹا کو اسٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دی اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

3f

سرینا ولیمز اور انجلیک کربر کے درمیان آسٹریلین اوپن کا فائنل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ اے پی پی

serena williams

Agnieszka Radwanska

Australian open

Johanna Konta

Women Final

Tabool ads will show in this div