عابدشیرعلی نااہل ہیں،لائن لاسزکانقصان عوام بھگت رہےہیں،شرجیل
اسٹاف رپورٹ
کراچی : وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاق کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے، انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی خود نااہل ہیں، اور لائن لاسز کا نقصان عوام بھگت رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزرا پسند ناپسند کی بنیاد پر کام کرتے ہیں، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی عدالتوں کو بھی نہیں مانتے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اندازے سے بل بھیج دیئے جاتے ہیں، لاڑکانہ میں چھ لاکھ کی جگہ دس کروڑ کا بل بھیج دیا گیا۔ صوبائی وزیر کہتے ہیں سندھ کے معاملے میں وفاق کی دہری پالیسی ہے، گرمیوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ سے حکومت کی بدنیتی سامنے آگئی، لیگ ن کی جانب سے بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ سماء