پی آئی اے نجکاری،احتجاج کا تیسرا روز

Jan 28, 2016

PIA PROTEST WOMENS KHI PKG 28-01

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/PIA-PROTEST-WOMENS-KHI-PKG-28-01.mp4"][/video]

کراچی:کراچی میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔احتجاج میں مرد ملازمین تو ہیں ہی مگر خواتین ملازمین بھی پیچھے نہیں۔ سب مل کر نعرے لگارہے ہیں ،نا منظور نا منظور،نجکاری نا مںظور۔

پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کےخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا تیسرا روز ہے۔کراچی میں خواتین ملازمین بھی آگے آگے ہیں۔ وہ دیگر سب کام کاج چھوڑ کر پی آئی اے ہیڈآفس پہنچیں اور ٹولیوں کی صورت میں ادھر نظر آئیں۔خواتین آپس میں گپے لگتی رہی توتو کہیں موبائل فون کا استعمال ہوتا رہا۔کسی کو کرسی ملی تو ٹھیک ،نہیں تو اسٹیج پر ہی جگہ بنا لی۔کسی نے وکٹری کا نشان بنایا،تو کوئی بڑے انہماک سے تقریریں سنتارہا۔خواتین نے دھوپ سے بچنے کےلئے کالے چشمے بھی پہن رکھے تھے۔احتجاج کے دوران اخبارات کا مطالعہ بھی خوب ہوا۔خواتین مظاہرین نے یہ بھی بتا دیا کہ وہ نجکاری نہیں ہونے دیں گی۔خواتین ملازمین نے وزیراعظم سے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

PIA protest

PIA head quarter

Tabool ads will show in this div