سفاک ڈاکٹروں کی غفلت، ڈیڑھ ماہ کا بچہ دم توڑ گیا

اسٹاف رپورٹ
پشاور: پشاور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ ماہ کا بچہ اسپتال میں دم توڑگیا۔ بچے کے لواحقین لاش اٹھا کر سڑک پر نکل آئے۔

شبقدر کا رہائشی عالمزیب اپنے ڈیڑھ ماہ کے بچے زاہد کی زندگی بچانے کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا لیکن یہاں مسیحاؤں کی روایتی غفلت کا شکار ہوگیا اور بچہ کئی گھنٹے تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ بچے کے لواحقین لاش اٹھا کر سڑک پر نکل آئے اور گاڑیوں کی آمد ورفت بند کر کے احتجاج شروع کردیا۔

بچے کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ مبینہ غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

احتجاج میں شریک شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک بچے کی ہلاکت کا مسئلہ نہیں بلکہ اسپتال عملہ مسلسل غفلت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ سماء

توڑ

sania mirza

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div