ٹیکنالوجی

چین کا سمندر میں تیرتے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ

5

بیجنگ :چین نے 2020ء تک اپنی ایٹمی توانائی کی استعداد دوگنی کرنے کے منصوبے کے تحت سمندر میں تیرتا جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چائنا اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین زو دازے نے کہا ہے کہ ہم ایک ”میرین فلوٹنگ پاور پلانٹ“ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، چین میری ٹائم پاور بننا چاہے گا اور اس کیلئے اپنے سمندروں کے وسائل کا مکمل استعمال کرے گا۔

اس قسم کا ایک اور منفرد ایٹمی پاور پلانٹ روس تعمیر کررہا ہے، چین نے 2 سمندری جوہری پاور پلانٹس کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جن کو چائنا جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن اور چائنا نیوکلئیر کارپوریشن بنائیں گی۔

ان پلانٹس سے ساحل کے قریب سمندروں پر موجود آئل اور گیس ڈرلنگ پلیٹ فارمز کے علاوہ دوسرے علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ سماء

RUSSIA

CHINA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div