آسٹریلین اوپن، ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے

3

میلبورن : آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز ڈبلز جوڑی دار ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے آگئیں، دونوں پلیئرز جمعرات کو مدمقابل ہوں گی۔

اسٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا نے اپنے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ کے ہمراہ پاکستان کے اعصام الحق اور ان کی قزاقستان کی جوڑی دار یروسلاوا کو ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

سوئس پلیئر مارٹینا ہنگس نے بھارتی جوڑی دار لینڈر پائس کے ہمراہ شاندار کھیل کی بدولت امریکا کی سیلونی اسٹیفنز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس جمعرات کو مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ اے پی پی

Australian open

Martina Hinges

Tabool ads will show in this div