خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں بم دھماکے، 3 اسکول تباہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

پشاور : مہمند ايجنسی ميں دہشت گردوں نے 2 پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیئے، شبقدر ميں بھی دھماکے سے ہیلتھ یونٹ اور ایک اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

دہشت گردوں نے صبح سویرے چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں عقرب ڈاگ کے علاقے میں وار کیا اور بنیادی صحت مرکز کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

شبقدر میں ہی تھانہ سرو کی حدود ميں ايف سی اہلکار کے گھر پردستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسی تھانے کی حدود میں ایک اور ايف سی اہلکار کے گھر کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 6 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

مہمند ایجنسی میں تعلیم دشمن دہشت گردوں نے ماشو خوڑ اور دروازگئی ميں ايک گھنٹے کے دوران 2 اسکول دھماکا خيز مواد سے تباہ کردیئے۔ سماء

علاقوں

اسکول

compromise

mandatory

Tabool ads will show in this div