پی آئی اے کے ناقص اقدامات

PIA Iqdamaat Khi Pkg 27-01 TABISH

کراچی:مسلسل نقصان میں رہنے والی پی آئی اے نے بحالی کیلئے صرف 18 ماہ میں 24 نئے طیاروں کا اضافہ کیا۔مسافروں کو کرائے میں رعایت دی۔عملے کا یونیفارم بھی بدلا مگر کچھ کام نہ آیا۔

پی آئی اے کی بحالی کیلئے حالیہ ڈیڑھ برسوں میں بہت سے اقدامات کئے گئےمگر قومی ائیرلائن پھر بھی نقصان میں ہے، صرف 18ماہ میں  24 نئے طیاروں کا اضافہ کیا گیا، فلیٹ میں طیاروں کی تعداد16 سے40ہوئی تومنافع بھی 35فیصد بڑھا مگر پہلے ہی 3سوارب خسارے نے ماہانہ 3ارب روپے سود کی نذرکردیئے۔

لیز پر لئے گئے طیاروں کے بعد پی آئی اے نے آپریشن بھی بڑھا دیا، حج ہو یا عمرہ،عید ہو یا کوئی تہوار، مسافروں کو سہولت دینے کے لیے ٹکٹوں پر بھی رعایت دی گئی، یہی نہیں پی آئی اے نے ائیر ہوسٹس اور عملے کا نیا یونیفارم بھی متعارف کرایا مگر یہ بھی کام نہ آیا۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو اور چین کیلئے اضافی پرواز شروع کی مگر تمام اقدامات کے باوجود بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا دیوالیہ نکل گیا اور بات نجکاری تک جاپہنچی۔ سماء

pia air hostess

pia planes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div