لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلہ
اسلام آباد:لاہورسمیت پنجاب کےکئی علاقوں میں زلزلےکےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
چیف میٹرولوجسٹ کےمطابق پتوکی،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،سیالکوٹ میں زمین لرزاُٹھی اور لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ چیف میڑولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق زلزلےکی شدت4ریکارڈکی گئی۔زلزلےکامرکزننکانہ صاحب کےقریب تھا۔
مزید پڑھئیے:خیبرپختونخوا، اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے
اس سے قبل منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباداور خیبر پختون خوا کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ سما