کارکنوں کا اغواء اور قتل، ایم کیو ایم کا کل یوم سوگ کا اعلان، مختلف علاقوں میں کشیدگی

ویب ایڈیٹر

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنان کے اغواء اور قتل کیخلاف کل یوم سوگ کا اعلان کردیا، مختلف علاقوں میں کاروبار اور پیٹرول پمپس بند ہونا شروع ہوگئے، آئی جی سندھ نے میمن گوٹھ سے ملنے والی ایم کیو ایم کے 4 کارکنوں کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی، کاروبار ، ٹرانسپورٹ اور  تعلیمی ادارے بند جبکہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی 4 لاشیں ایم کیو ایم کے کارکنان کی نکلیں جنہیں علی حیدر، سلمان قریشی، محمد سعید اور فیضان شیخ کے نام سے شناخت کرلیا گیا، متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کے اغواء اور قتل کے پے در پے واقعات کے خلاف کل سندھ بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

متحدہ قوومی موومنٹ کے مقتول کارکنوں کی لاشیں ایدھی سرد خانے پہنچیں تو مشتعل افراد نے شدید احتجاج کیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی، لیاقت آباد، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاؤن، طارق روڈ، رنچھوڑ لائن، برنس روڈ سمیت کئی علاقوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس بند ہورہے ہیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ کے اطراف بھی دکانیں اور کاروبار بند کرادیئے گئے۔

سندھ تاجر اتحاد نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے اغواء اور قتل کے واقعات پر اظہار افسوس کیا، جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ متحدہ کی جانب سے کل کے یوم سوگ کے اعلان کی حمایت کرتے ہیں۔

پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے بھی جمعہ کو نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا،  میٹرک بورڈ نے کل ہونے الے عملی امتحانات جبکہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بھی پرچے ملتوی کردیئے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صدر  کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کل یوم سوگ کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے گاڑیاں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان پر حیدر آباد، ٹنڈوالہیار، سکھر سمیت مختلف شہروں میں بھی کاروباری مراکز ،دکانیں اور پیٹرول پمپس بند ہوگئے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ اقبال محمود نے متحدہ کے کارکنوں کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی، جس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی ملیر شامل ہوں گے۔ 

پولیس نے واقعے کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 12 خول ملے ہیں۔ سماء

یوم

squads

mourns

sialkot

Tabool ads will show in this div