کراچی میں قتل و غارت جاری، 4 افراد کی زندگی کا چراغ گُل کردیا گیا
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی ميں قتل و غارت جاری ہے، دہشت گردوں نے آج پھر 4 زندگيوں کے چراغ بجھاديئے۔
پولیس کے مطابق نيو ٹاؤن تھانے کی حدود ميں بلڈر ہوائی فائرنگ کی زد ميں آگيا، عباس ٹاؤن ميں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جن ميں سے ايک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ذرائع کے مطابق کٹی پہاڑی پر گولياں چليں اور ايک شخص کی جان چلی گئی، سرجانی ميں بدھ بازار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ سماء