دلہن کی انوکھی انٹری

Jan 26, 2016

BRIDE1

نئی دہلی: مشرقی دلہن کا لفظ سنتے ہی ذہن میں شرماتی لجاتی دلہن کا تصورآتا ہے،مگر ایک دلہن نے اپنی شادی میں کچھ ایسی انٹری ماری جو دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گی۔ مشرقی دلہنیں تو شادی والے دن گھونگھٹ نکالے اہل خانہ اور سہلیوں کے جھرمٹ میں شادی ہال داخل ہوتی ہیں، سہج سہج کر قدم اٹھاتی دلہن کو  قدم قدم پر سہیلیوں کا سہارا بھی درکار ہوتا ہے۔ مگر بھارت کی ایک دلہن نے روایت کو بائے بائے کہہ کرکچھ الگ ہی کر ڈالا ۔ اپنی شادی پر موٹر سائیکل چلا کرپہنچی اور مہمانوں کو حیران کر ڈالا۔

AYESHA1

دبنگ انداز میں انٹری دینے والے اس دلہن کا نام عائشہ اپادھے ہے جو سرخ رنگ کے روایتی لہنگے میں ملبوس، زیورات سے لدی پھندی ، کالا چشمہ لگا کر بڑے شاہانہ انداز میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی شادی کی تقریب میں پہنچی۔

کچھ الگ کر دکھانے کی خواہشمند  26 سالہ عائشہ گجرات کے ایک کالج میں پڑھاتی ہے۔  عائشہ 13 سال کی عمر سے موٹر سائیکل چلا رہی ہے۔  سماء/ایجنسی

indian

new dehli

Tabool ads will show in this div