کراچی کو اختیارات دو، ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ

Jan 26, 2016

Mq Walkout Sindh Assambly 26-01

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Mq-Walkout-Sindh-Assambly-26-01.mp4"][/video]

کراچی:سندھ اسمبلی میں میئر کو اختیارات دینے سے متعلق بل مسترد کرنے پر ایم کیو ایم نے احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ کراچی کے میئر کو اختیارات دینے سے متعلق نجی بل ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی خالد احمد نے پیش کیا تھا۔

حکومتی ارکان کی جانب سے میئر کے اختیارات کا بل  مسترد کرنے پر ایم کیو ایم کے ارکان شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے علامتی واک آؤٹ کر گئے۔ جبکہ اپوزيشن کي ديگر جماعتيں نجی بل کے معاملے پرلاتعلق رہیں۔

ایم کیو ایم ارکان نے بل مسترد ہونے پر سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ارکان  نو نو، کراچی کو اختیارات دوکے نعرے لگاتے رہے۔ ارکان نے اسپیکر کے دائس کے سامنے جمع ہو کر احتجاج بھی کیا۔

متحدہ کے ارکان کے پاس بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ڈپٹی اسپیکر شہلارضا نے رولنگ دی کہ ایوان میں بینرز لا کر احتجاج نہیں کیا جا سکتا۔ سماء

Sindh assembly

WALK OUT

MAYOR KARACHI

Tabool ads will show in this div