خواجہ آصف نےعوام کو لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیلنےکامشورہ دیدیا

ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت خود سب سے بڑی نادہندہ ہے، عوام کو اس عذاب کو جھیلنا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے مارچ تک لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی، وعدے کے مطابق لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے، درجہ حرارت بڑھنے کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، جب کہ ائیر کنڈیشن کے استعمال سے شارٹ فال3200میگاواٹ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈل پاور سے اس وقت2600میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، کوشش ہوگی لوڈشیڈنگ کنڑول میں رہے، وفاقی اور صوبائی حکومت نادہندہ ہیں، جون تک تمام واجبات کی وصولی چاہتے ہیں، بجلی نادہندہ کے خلاف ہر ممکن کارروائی ہوگی، نادہندہ وفاقی اورصوبائی اورنجی اداروں کے کنکشن منقطع کیے۔

نئی پیداواری اضافے سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سسٹم میں جلد2200میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی، رواں ماہ نندی پورکی پہلی ٹربائن کام شروع کردی گی، عوام کو کوئی غلط امید نہیں دلانا چاہتا، بجلی چوری میں کوئی بھی ملوث ہو کارروائی ہوگی، جو بجلی کا بل نہیں دے گا،انہیں بجلی نہیں دیں گے، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں وہ لوگ ملوث ہیں جو بل ادا نہیں کرتے۔ سماء

helps

ICC champions trophy

Tabool ads will show in this div