سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب انتقال کرگئے
اسلام آباد: ملک کے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان پچانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
صاحبزادہ یعقوب علی خان تئیس دسمبر اُنیس سو بیس کو ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ مرحوم اُنیس سو بیاسی سے اُنیس سو اکانوے تک وزیرخارجہ رہے جبکہ اُنیس سو چھیانوے میں مختصر مدت کے لیے بھی نگراں وزیرخارجہ کے عہدے پر تعینات رہے۔
صاحبزادہ یعقوب علی خان امریکہ، فرانس اور روس میں پاکستان کے سفیر بھی رہے جبکہ بورڈ آف ٹرسٹیز آغا خان یونیورسٹی کے بانی چیئرمین بھی تھے۔ سماء
RUSSIA
FOREIGN MINISTER
uno
ZIA UL HAQ
تبولا
Tabool ads will show in this div