ڈی آئی خان میں زہریلے پانی سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج

ویب ایڈیٹر:
ڈیرہ اسماعیل خان :  ڈی آی خان میں زہریلے نالے میں ڈوب کر جاں بحق نو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ شوگر مل کے مالک اور جنرل میجنر سمیت دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، پولیس نے شوگر مل کے جنرل میجنر سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ واقعہ کے بعد مل کا مالک فرار ہوگیا۔ واقعہ کے خلاف جاں بحق افراد کے لواحقین نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بچہ نالے میں ڈوبا جسے بچانے کیلئے ایک ایک کرکے 8 افراد نالے میں اترے، نالے میں آکسیجن کی کمی تھی، جس نے 9 افراد کی جان لے لی، مرنے والوں میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔

المناک سانحے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی حکام کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ سماء

plane

style

ind

zaheer abbas

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div