جماعتوں کے جائز اور قانونی مطالبےکی حمایت کرتےہیں،ترجمان رینجرز

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
کراچی : کارکنوں کے ماورائے قتل سے متعلق ایم کیو ایم کے الزامات پر سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے جائز اور قانونی مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان کہتے ہیں کہ رابطہ کمیٹی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔


متحدہ قومی موومنٹ کے الزامات پر رینجرز کا رد عمل بھی سامنے آیا، ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے جائز اور قانونی مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کو وزیراعلیٰ سندھ کی قائم کردہ کمیٹی باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔

 

رینجرز قانون کے دائرے میں کام کرتی ہے، مستقبل میں بھی قانون کی بالادستی کی ضامن فورس کے طور پر پہچانی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز اپنی زیر کمان خصوصی یونٹس کو حالیہ ہلاکتوں کی گتھی سلجھانے کا حکم دے چکے ہیں، اگر کوئی اہلکار یا کوئی شخص سازش کے تحت رینجرز کی وردی میں ملبوس ہوکر اس طرح کی کارروائی میں ملوث پایا گیا تو اس سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

ترجمان نے کراچی کے شہریوں سے بھی درخواست کہ وہ اغوا کی ایسی کسی کارروائی کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔ سماء

رینجرز

jundullah

surgery

americans

taiwan

father

ENGLAND CRICKET BOARD

DANISH KANERIA

edgbaston

michael clarke

Tabool ads will show in this div