پہلا ون ڈے؛نیوزی لیںڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 281 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ کے آغاز سے ہی میزبان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، نیوزی لینڈ ٹیم کے چھ کھلاڑی 99 زنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

مزید پڑھیے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اسکے بعد نیکولس اور سینٹنر نے ساتویں وکٹ پر 79 زنز بنائے۔ نیکولس کے 82 زنز کی بدولت نیوزی لینڈ 281 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور انور علی نے شاندار بالنگ کرواتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سماء

ODI

PakvsNZ

Tabool ads will show in this div