
ویلنگٹن: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلی فیلنڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیتا اور اپنے حریف کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ میچ میں جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔
محمد عامر کی پانچ سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شعیب ملک کو انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن بیٹنگ کیلئے بہترین ہیں، بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔ سماء