کراچی میں ساٹھ ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی

HINDU COLLECTIVE MARRIAGE KHI PKG 24-01-16 کراچی: پاکستان ہندو کونسل کے تحت کراچی میں ساٹھ ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ نوبیاہتا دلہنوں کو جہیز بھی فراہم کیا گیا۔ مہورت کا وقت شروع ہوا تو بے چین چہروں پر رونق آگئی۔ پنڈت نے پھیرے شروع کرنے کو کہا تو سات جنموں کا سفر شروع ہوگیا۔ نہ جہیز کا ڈر نہ بھاری اخراجات کی فکر۔ پاکستان ہندو کونسل کے تحت۔۔ وائے ایم سی گراؤنڈ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں ساٹھ ہندو جوڑوں کو زندگی کے بندھن میں باندھا گیا۔ غریبوں کے گھر بسانے پرچیئرمین پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار بھی مطمئن نظر آئے۔ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کرنے والوں کےلیے ایک لاکھ روپے کا جہیز اور بیس ہزار روپے نقد بھی دیئے گئے۔ سماء

mass wedding

Tabool ads will show in this div