ٹنڈوالہٰ یارمیں گیس سلنڈردھماکا؛بچی جاں بحق،11 بچے زخمی
ٹنڈوالہٰ یار: قلعہ چوک پرگیس کےغبارےبیچنےوالےکاسلنڈرپھٹنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 9 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہٰ یار کے قلعہ چوک پر سڑک کنارے بچے گیس کے غبارے خریدنے کے لیے جمع تھے کہ اچانک غبارے والے کا گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قریب کھڑی بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ آس پاس کھڑے دیگر 9 بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے باعث قریب کھڑی موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ٹنڈو الہٰ یار کے مختلف اسپتالو ں میں اسپتال منتقل کر دیا۔ سماءTANDO ALLAHYAR
Gas Cylinder Blast
balloons
تبولا
Tabool ads will show in this div