پاکستان بھرمیں شدیدسرد موسم

Jan 24, 2016

COLD AND FOG PKG 24-01 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/COLD-AND-FOG-PKG-24-01-Mukkaram-.mp4"][/video]

اسلام آباد:ملک بھر میں سردی عروج پر پہنچ  چکی ہے۔کہیں برفباری ہے تو کہیں دھند نے سارے مناظردھندلادئیےہیں۔ ٹھنڈی یخ ہواؤں سے شہریوں کی قلفی جم گئی ہے۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کادرجہ حرارت منفی بارہ ریکارڈکیاگیا۔

ملک بھر میں جاڑے کی دھوم ہے۔سورج کو بھی جیسے سردی لگ گئی ہے۔بیشتر شہر دھند میں گم ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ میں پارہ منفی چار تک گرگیا ہے۔دھند اور قلفی جما دینے والی ہواؤں سےشہریوں کے دانت بج رہے ہیں۔ملتان میں بھی سارے مناظردھندمیں گم ہیں۔سڑک پر سفر بھی دشوارہے جبکہ  پروازیں بھی روکنا پڑی ہیں۔ سنڈے کو فن ڈے بنانے والوں کو مایوسی کا سامناہے اور وہ گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہیں۔

فیصل آباد بھی دھند کی لپیٹ میں ہے اورشہری سورج کی تلاش میں ہیں۔سکھر میں بھی دھند اور ٹھنڈی یخ ہوائیں کپکپی طاری کیے ہوئے ہیں۔سیالکوٹ کا موسم بھی ٹھنڈا ٹھار ہے اور دھند نے سارے مناظر دھندلائے ہوئے ہیں۔ کراچی میں بھی کوئٹہ کی ٹھنڈی ہوائیں پھر چل پڑی ہیں۔صبح سویرے گھروں سے نکلنے والےتھر تھر کانپتے دکھائی دئیے۔

چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا۔ اس شہر میں  چاروں طرف برف ہی برف ہے۔ محکمہ موسمیات نے سردموسم بدستورکچھ روزبرقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔   سماء

Tabool ads will show in this div