آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میں بھارت سے شکست،نیا ریکارڈ قائم

ind vs aus

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/IND-WON-PKG-23-01.mp4"][/video]

 سڈنی: منیش پانڈے کی ناقابل شکست سنچری، شرما اور دھاون کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی شاندار سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر نے تین چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے جبکہ مچل مارش نے 84 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں میتھیو ویڈ 36 اور کپتان سٹیون سمتھ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایشانت شرما اور جسپریت بمراہ نے دو، دو جبکہ امیش یادیو اور رشی دھون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

232193

جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، روہت شرما اور شیکھردھاون نے اوپننگ شراکت میں 18.2 اوورز میں ٹیم کو 123رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، یہاں پر ہیسٹنگز نے دھاون کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، دھاون 78 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کوہلی بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنا کر ہیسٹنگز کی گیند کا نشانہ بنے۔

کوہلی کے آﺅٹ ہونے کے بعد پانڈے نے شرما کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ میں 97 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر اسکور 231 تک پہنچا دیا، شرما جو کہ کیریئر کی 11 ویں سنچری سے صرف ایک رن کی دوری پر تھے کہ ہیسٹنگز نے ان کی دلکش اننگز کا خاتمہ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی، شرما 99 رنز پر آﺅٹ ہوئے۔

232195

شرما کے بعد پانڈے اور دھونی نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر کینگروز باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 94رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، دھونی آخری اوور کی دوسری گیند پر 34 رنز بنانے کے بعد مارش کی گیند کا نشانہ بنے، اگلی گیند پر پانڈے نے چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی اور مارش کی چوتھی گیند پر دو رنز لیکر ٹیم کو 6 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کرایا، پانڈے 104 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہیسٹنگز نے 3 اور مارش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسطرح بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر بڑا ہدف حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے کینگروز کے نام رہی۔ پانڈے میچ اور روہت شرما سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سماء/اے پی پی

5th odi

man of the series

Tabool ads will show in this div