پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا امکان

Jan 23, 2016

Petrol

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں کے باعث یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں دس،37 پیسہ فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اوگرا کے تیار کردہ ورکنگ پیپرز کی منظوری کی صورت میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پندرہ روپے فی لیٹر کمی ہوگی، نئی قیمت 80.79 روپے سے کم ہو کر 65.79 روپے ہونے کی توقع ہے، پیٹرول کی قیمت دس  روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو سکتی ہے، نئی قیمت 76.26 روپے سے کم ہو کر 65.89 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی آکٹین نو روپے فی لیٹر کمی کے بعد 71.66 روپے، جب کہ مٹی کا تیل آٹھ روپے گیارہ پیسے سستا ہونے کے بعد 40.14 روپے مقرر ہونے کا امکان ہے۔ تیار کردہ ورکنگ پیپر میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں آٹھ روپے گیارہ پیسے فی لیٹر سستا ہونے کی تجویز دی گئی ہے، حالیہ مہینوں کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔

دوسری جانب قیمتوں میں بڑی کمی کی خبر پر عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پیٹرول سستا ملے گا تو وہ کرائے بھی کم لیں گے، جب کہ دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں توقع نہیں کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں اتنی کمی کرسکے گی۔  سماء

light diesel

high octane

petrol prices in pakistan

Tabool ads will show in this div