سرگودھا،بھلوال میں اسکول وین میں آگ لگ گئی

ویب ایڈیٹر:
سرگودھا : سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں اسکول وین میں آگ لگنے سے ڈرائیور سمیت آٹھ طالبعلم  جھلس گئے۔ دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بچے نکلے تو اسکول جانے کیلئےتھے، لیکن وین میں لگی آگ نے اسپتال پہنچا دیا۔ بچے کہتے ہیں وین جیسے ہی سلیما پورہ نہرپل کے قریب پہنچی آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے بچوں کے ساتھ ڈرائیور بھی جھلس گیا۔ جھلسے ہوئے افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ حادثاتی طور پر لگی واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ سماء

اسکول

coup

آگ

hacking

Tabool ads will show in this div