الطاف رحمان فون رابطہ،موجودہ صورتحال پرتعاون کی یقین دہانی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفت گو میں حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان پیر کے روز ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، رحمان ملک نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت لاپتا کارکنوں کو بازیاب اور قاتلوں کو گرفتار کرے۔

رحمان ملک نے الطاف حسین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھائے رکھے گی، حکومت سندھ، رینجرز اور متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایم کیو ایم 72 گھنٹے کا الٹی میٹم واپیس لینے پر غور کرے گی۔ الطاف حسین نے رحمان ملک کو پیپلزپارٹی اوور سیز کا صدر مقرر کیے جانے پر مبارک باد بھی دی۔ سماء

republicans