جنرل کیانی کی بات سےاتفاق ہے،حقانی نیٹ ورک خطے کیلئے خطرہ ہیں،ہیلری

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی ہم منصب کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق غلط فہمیاں دور ہونی چاہیئے۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ وہ آرمی چیف جنرل کیانی کی اس بات سے اتفاق کرتی ہیں کہ پاکستان افغانستان یا عراق نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور امریکا پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔

امریکا پاکستان میں ترقی اور امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں حقانی نیٹ ورک کی موجودگی پاکستان اور افغانستان دونوں کیلئے خطرہ ہے۔



پاکستان کی جانب سے  دہشت گردی کے خلاف کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں مگر پاکستان طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

پاکستانی ہم منصب سے ملاقات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سرحد سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں موجود اتحادی اور امریکی افواج طالبان پر دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر کارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا اور پاکستان مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔ افغانستان میں تصادم ختم کرکے امن کا قیام تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سماء

کی

opposition

earthquake

republic

georgia

coal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div