راجر فیڈرر اور جوکووچ کی آسٹریلین اوپن کے تیسرے راﺅنڈ میں پیشقدمی

6

میلبورن : راجر فیڈرر، کائی نیشکوری، نوواک جوکووچ  اور ڈیوڈ گوفن نے آسٹریلین اوپن کے تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سال کے پہلے میگا ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر 3 سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔

عالمی نمبر 7 جاپان کے کائی نیشکوری نے اسپین کے گریشیا لوپز کو 5-7، 6-2، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

6a

ایک اور میچ میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-6، 6-3، 6-7 اور 5-7 سے ہرا کر تیسرے مرحلے کیلئے سیٹ پکی کی۔

فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے ہم وطن حریف پیری ہیوز ہربرٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا، ان کی جیت کا اسکور 4-6، 6-7 اور 6-7 رہا۔

عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے آندریس سپی کو 1-6، 5-7 اور 6-7 کے اسکور سے شکست دی۔ سماء / اے پی پی

Roger Federrer

Australian open

Tabool ads will show in this div