صومالیہ کے ہوٹل میں فائرنگ، خاتون اور بچے سمیت 20 افراد ہلاک

Jan 22, 2016

 2b

موغا دیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایک ہوٹل میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ موغا دیشو کے سب سے گنجان آباد علاقے لائی ڈو بیچ میں پیش آیا، جہاں بڑی تعداد میں ہوٹل اور کاروباری مراکز موجود ہیں، حملے کے دوران 5 دہشتگروں نے ہوٹل میں داخل ہو کر کھانا کھانے میں مصروف لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

2a

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

صومالی پولیس ترجمان کے مطابق حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے جو القاعدہ کا حصہ ہے۔ اے پی پی

International. Somalia Attack

Alshebab

Tabool ads will show in this div