آسٹریلین اوپن ؛ ماریا شراپووا اور سرینا ولیمز نے تیسرا مرحلہ عبور کرلیا
میلبورن : ماریا شراپووا، سرینا ولیمز، اگنیسکا ریڈوانسکا اور بیلنڈا بینچچ نے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کا تیسرا مرحلہ عبور کرلیا۔
تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر 5 روس کی ماریا شراپووا نے امریکا کی لارن ڈیوس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 اور 0-6 سے ہرا کر چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔
عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی داریا کساٹکینا کو 1-6، 1-6 کے اسکور سے باآسانی زیر کرلیا۔
عالمی نمبر 4 پولینڈ کی اگنیسکا ریڈوانسکا نے پورٹوریکو کی مونیکا پوئیگ کو بآسانی 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اٹلی کی روبرٹا ونچی کو جرمن حریف اینالینا فرائیڈسمین کے ہاتھوں 0-6، 4-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینچچ نے یوکرین کی کٹریانہ بوندارینکو کو 6-4، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ سماء / اے پی پی