ڈی آئی خان : انسداد پولیو کے قطرے پلانیوالی خاتون ورکر پر کتے چھوڑ دیئے گئے

اسٹاف رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان : ایک طرف پولیو وائرس پر قابو پانے میں ناکامی پر پاکستان پر سفری پابندیاں لگ گئیں، وہیں پولیو ورکرز پر حملے بھی جاری ہيں، ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکر پر کتے چھوڑ دیئے گئے۔

پولیو وائرس نے دنیا بھر میں پاکستان کو موضوع بحث بنادیا، سفری پابندیاں لگ گئیں لیکن انسداد پولیو مہم کے دشمن آج بھی آزادانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایسا ہی اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں ظفر آباد کالونی میں گھر گھر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ایک لیڈی ہیلتھ ورکر کلثوم فاطمہ پر کتے چھوڑ  دیئے گئے ، خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی تاہم واقعے کی خبر نشر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ سماء

brown

چھوڑ

violation

ind

Tabool ads will show in this div