حامد میر پر حملہ کرنیوالے ملزم کا خاکہ سماء کو موصول
ویب ایڈیٹر
کراچی : سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کرنیوالے ملزم کا خاکہ سماء کو موصول ہوگیا، حملہ آور کی عمر 35 سال جبکہ جسامت بھاری اور رنگ صاف ہے، تفتیشی حکام نے ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی، ملزم حامد میر کی گاڑی کے قریب فون پر بات کرتے دیکھا گیا۔
سینئر صحافی حامد میر پر حملے میں ملوث ایک ملزم کا خاکہ سماء کو موصول ہوگیا، ملزم کا خاکہ ڈرائیور اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا، جس کے مطابق عمر 35 سال، جسامت بھاری اور رنگ صاف ہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی، جس میں دیکھا گیا ہے کہ ملزم حامد میر کی گاڑی کے پاس فون پر بات کرتے دیکھا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی حامد میر کے نکلنے سے پہلے ہی چلے گئے، ملزم حامد میر کے نکلنے کے بعد بھی فون پر بات کرتا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے موبائل ریکارڈ حاصل کرلیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سماء