
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/RANA-BPR-22-01.mp4"][/video]
لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے قبائلی علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر قانون اور ن لیگ کے سینیر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر قانون پنجاب کے مطابق آپریشن راجن پوری اور ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں اور چھوٹو گینگ کے خلاف کیا جائے گا، جس میں سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس حصہ لے گی، جب کہ رینجرز اور فوج آن کال ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شرپسند بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپ جاتے ہیں، آپریشن کے وقت بلوچستان اور سندھ پولیس کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ سماء