فوج کے حق میں ریلیاں نکالنے والے اب نیا روزگار ڈھونڈ رہے ہیں، پرویز رشید

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوج کے حق میں ریلیاں نکالنے والے اب نیا روزگار ڈھونڈھ رہے ہیں، طالبان کی جانب سے کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا گیا، بجٹ ترجیحات منشور میں طے کردی تھیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے کوئی غیر آئینی مطالبہ تسلیم بھی نہیں کیا جائے گا، مذاکرات کا راستہ ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے اختیار کیا، پہلے جو مذاکرات کا نام تک نہیں لینا چاہتے تھے وہ آج مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ نے 3 ماہ پہلے وزارتوں سے بجٹ تجاویز مانگ لی تھیں، آئی ایم ایف کی طے کردہ ترجیحات حکومتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال پہلے جتنا ہی ہے، تاہم توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ سماء

registered

Tabool ads will show in this div