تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ کیویزکاشاہینوں کو 197 رنز کا ہدف

iwi

ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیویز نے جیت کے لیے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں کے نقصان پر197 رنز کا ہدف دے دیا۔

کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے میچ جارحانہ آغاز کر کے  ابتدائی 5 اوورز میں اسکور 50 رنز پر پہنچا دیاتھا۔ مارٹن گپٹل 19 گیندوں پر 42 رنز بنا کرشاہد آفریدی کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 62 کے اسکور پر محمد رضوان نے کولن منرو کو رن آؤٹ کرکے کیویز کی دوسری وکٹ گرا دی۔ کولن منرو نے 4 رنز بنائے۔

کیویز کا اسکور 94 رنز پر پہنچا تو وہاب ریاض کی گیند پر 33 رنز بنانے والے کین ولیم سن پویلین لوٹ گئے۔ ایلیٹ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیوک رونچی ایک رن بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ روز ٹیلرریٹائرڈہٹ ہوئے۔کورے اینڈرسن نے 42 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 82 رنز بنائے جبکہ مچل سینٹنر 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 اور کپتان شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ سانحہ چارسدہ پر گرین شرٹس سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں جبکہ میچ کے آغاز سے قبل شہدا کی یاد مین ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ پاکستان  نے آج کے میچ کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،صہیب مقصود کی جگہ محمد رضوان اور عمر گل کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوٕں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے 14 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن دوسرے میچ میں کیویز نے شاندار کم بیک کیا اور  10 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کردی۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوا۔ سماء

3rd t20

Tabool ads will show in this div