وزیراعلیٰ سندھ کا متحدہ کے مقتول کارکنوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے مقتول کارکنوں کے لواحقین کو معاوضہ اور اہل خانہ میں سے ایک فرد کو نوکری دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کارکنوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دیگر لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے تمام اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

قائم علی شاہ نے حکومت سندھ کی جانب سے مقتول کارکنوں کے لواحقین کو معاوضہ اور ان کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کو نوکری دینے کا اعلان کیا، ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دیگر لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ 30 اپریل کو متحدہ قومی موومنٹ کے 4 کارکنوں کی لاشیں میمن گوٹھ سے ملیں، جنہیں 13 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا، مقتولین کے ساتھ حراست میں لئے گئے 2 کارکن صہیب اور ضیاء الرحمان تاحال لاپتہ ہیں۔ سماء

سندھ

tragic

aid

Tabool ads will show in this div