پاکستان، نیوزی لینڈ آج ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ کھیلیں گے

Jan 22, 2016
Shahid-Khan-Afridi-610x330 ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ آج کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستانی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے گی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج جمعہ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ سانحہ چارسدہ، پاچا خان یونیورسٹی کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم سیاہ پٹیاں باندھ میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 14 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم دوسرے میچ میں بلیک کیپس نے شاندار کم بیک کیا اور میچ 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی اپنے نام کرنے کے حوالے سے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جا رہی ہے کہ فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کانٹے دار ہوگا۔ سماء

Twenty20 series

Tabool ads will show in this div