سابق صدر مشرف نے حکومتی جواب پر اپنا جواب داخل کردیا
ویب ایڈیٹر:
کراچی : سابق صدر پرویز مشرف نے ای سی ایل سے متعلق حکومتی مؤقف اور جواب پر اپنا جواب داخل کرادیا، سابق صدر نے جواب میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف پروپگنڈا اور مقدمات سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی مخالفت پر اپنا جواب داخل کرادیا، سابق صدر پرویز مشرف کا جواب 13 صفحات پر مشتمل ہے، جواب میں سابق صدر نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کئے گئے ہیں، تیرہ صفحات پر مشتمل جواب الجواب میں حکومتی کمینٹس پر پیرا وائز جواب دیا گیا
سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکلاء نے جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروایا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر حکومت نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کو سابق صدر پرویز مشرف کے ای سی ایل کیس سننے کا اختیار نہیں، سابق صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات سپریم کورٹ نے دیئے تھے، فیصلے کے خلاف اپیل ہائی کورٹ میں نہیں کی جاسکتی۔ سماء