چیئرمین سینیٹ نے وزیر دفاع کی اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی

Raza Rabani Senate 21-01

اسلام آباد : وزیر دفاع سینیٹ میں تحریری جواب بھیج کر خود نہ آئے، وزراء تلاش کرتے رہے، چیئرمین رضا ربانی پہلے برہم ہوئے اور پھر اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی۔

کرکٹرز کے بعد سیاستدانوں پر بھی پابندی عائد ہونے لگی، فاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان سے متعلق بحث میں شرکت کرنی تھی تاہم وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

چیئرمین سینیٹ نے وزیر دفاع کے آنے تک بحث مؤخر کردی، وفاقی وزراء انہیں تلاش کرتے رہے تاہم خواجہ آصف نے پیغام بھجوایا کہ وہ مصروف ہیں بحث کرالی جائے وہ خود آخر بحث سمیٹیں گے۔

وزیر دفاع کے ایوان میں نہ آنے پر چیئرمین سینیٹ پہلے برہم ہوئے اور پھر ان کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔ سماء / اے پی پی

ARMY CHIEF

SENATE

RAZA RABBANI

DEFENCE MINISTER

PMNL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div