پشاور میں دہشت گردی کے 2 منصوبے ناکام، دہشت گرد گرفتار

Jan 21, 2016

Bomb Disposiblle Ex Psh Vo 21-01

پشاور : پشاور ميں سيکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے 2 بڑے منصوبے ناکام بناديئے، بس ٹرمينل ميں نصب بم ناکارہ کرديا گيا جبکہ متھرا ميں ايک دہشت گرد اسلحہ اور بارود سميت پکڑا گیا۔

بم ڈسپوزل يونٹ نے پشاور بس ٹرمينل کے قريب تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بناديا، جہاں سے ايک شخص کو گرفتار کرليا گيا۔

پشاور ميں دوسرے بڑے واقعے ميں متھرا کے علاقے سے سی ٹی ڈی نے ايک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کيا جس کے قبضے سے 3 ميزائل، 4 مارٹر گولے، 3 دستی بم اور اسلحہ برآمد کيا گيا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گرد اے پی ایس پشاور طرز پر کارروائی کی منصوبہ بندی ميں ملوث ہے، جسے تفتيش کيلئے نامعلوم مقام منتقل کر ديا گيا۔ سماء

Terrorist Arrest

CDT

Bomb Defused

Tabool ads will show in this div