پشاور : پیپلزپارٹی کی تقریب، جیالے آپس میں لڑ پڑے، کرسیوں کا بھی استعمال

اسٹاف رپورٹ

پشاور : پشاور میں پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی ہی تقریب میں بپھر گئے، کسی کو لات پڑی اور کسی کو گھونسہ، صوبائی صدر کو تقریر سے بھی روک دیا  گیا۔

پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنماء قمرعباس کی ساتویں برسی کے موقع پر مشتعل کارکن مرحوم جیالے کو بھول گئے اور صوبائی صدر خانزادہ خان کو تقریر کرنے سے روک دیا۔

مشتعل کارکنوں نے نہ صرف ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی بلکہ پریس کلب کی میزیں، کرسیاں اور ساؤنڈ سسٹم بھی توڑ ڈالا، جس کا تخمینہ 5 لاکھ روپے  سے زائد لگایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پشاور پریس کلب نے پیپلز پارٹی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرکے توڑ پھوڑ کے ذمہ دار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سماء

pentagon

dance

Tabool ads will show in this div