امریکا سے تعلقات میں ملکی وقار پر سودے بازی نہیں کی جائے گی، جنرل کیانی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


راولپنڈی: پاک فوج کےسربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے تعلقات میں ملکی وقار پر سودے بازی نہیں کی جائے گی۔


اعلی عسکری قیادت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن، پاک امریکا، پاک افغان تعلقات اورامریکی فوجوں کے انخلا کے بعد کی صورتحال پربریفنگ دی۔


دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امریکا وافغانستان سے تعلقات پراعلی عسکری قیادت نے پارلیمانی کمیٹیوں کے ارکان کو جی ایچ کیو میں تفصیلی بریفنگ دی۔ پاک فوج کے سربراہ۔۔۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ملکی وقار پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات میں فوج۔۔۔ کسی صورت قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بریفنگ کے دوران آئی ایس آئی اور ایم آئی نے پارلیمانی ارکان کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے علاوہ امریکا سے دفاعی تعاون میں اتار چڑھاؤ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ارکان پارلیمنٹ کو افغان علاقوں سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں اور سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹیوں کے ارکان نے تفصیلی بریفنگ پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔ سما

میں

کی

پر

سے

gilgit

2015

law

Bhutto

decision

lhc

Tabool ads will show in this div