عمران فاروق قتل کیس کاملزم وعدہ معاف گواہ بننے پرتیار

Jan 21, 2016

Imran farooq Case Isb 1400 21-pic

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/new-Khalid-Sot-21-01.mp4"][/video]

اسلام آباد: ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کیس میں  گرفتارملزم خالد شمیم کا کہنا ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ بننے پرتیارہے۔

ملزم خالد شمیم اور محسن علی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں  پیش کیا گیا ۔عدالت کے باہر میڈیا نمائندے کے سوال پر خالد شمیم کا کہناتھا کہ قوم ساتھ دے تووہ یہ معاملہ عالمی عدالت میں لے جائے گا۔

وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق پوچھے گئے سوال پرخالد شمیم نے جواب دیا نے کہ ہاں ، میں اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے پرتیارہوں۔ قوم میرا ساتھ دے۔ خالد شمیم نے الزام عائد کیا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین اور محمد انور بھارت اور برطانوی  ایجنسی کے ایجنٹ ہیں۔

مزید پڑھیئے:ڈاکٹر عمران فاروق کو متحدہ رہنماء کی ہدایت پر قتل کیا، محسن اور خالد کا اعتراف

 اس سے قبل کمرہ عدالت میں ملزمان کی اہل خانہ سے ملاقات کروائی گئی۔ ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے کہا کہ تمہاری ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ تمہارے اقبالی بیان کی کوئی حیثیت نہیں۔ جس پر خالد شمیم نے جواب دیا کہ میں بالکل ہوش میں ہیں۔ میں جو کر رہا ہوں، سوچ سمجھ کر بالکل ٹھیک کر رہا ہوں، اقبالی بیان پر اب بھی قائم ہوں۔

مزید پڑھیئے:عمران فاروق کے قتل سے کسی کارکن کا تعلق نہیں،ایم کیوایم

عدالت نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئےدونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار فروری تک توسیع کر دی ۔ سماء

muhammad anwar

khalid shamim

MOHSIN ALI

Dr Imran Farooq Murder Case

Tabool ads will show in this div