کراچی میں پرتشدد واقعات جاری، سب انسپکٹر سمیت 5 افراد کی جان گئی

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں پرتشدد واقعات کے دوران سب انسپکٹر سمیت مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے، کیماڑی آئل ٹرمینل پر دھماکے سے 2 ٹینکرز کو نقصان پہنچا، ماڑی پور روڈ پر بھی دھماکا ہوا اور ٹینکر کا آئل سڑک پر پھیل گیا۔

کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی، سب انسپکٹر صدر الدین جاں بحق جبکہ کانسٹیبل شہزاد زخمی ہوگیا، گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں فائرنگ سے نارتھ ناظم آباد کے سید ارتضیٰ حسین رضوی اور معیز اللہ خان کی جان گئی۔

سخی حسن میں بینک کی کیش وین لوٹنے کی کوشش گارڈ نے ناکام بنادی، ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 2 بینک ملازمین زخمی کردیئے، جوابی کارروائی پر 2 ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

پاک کالونی میں بھی گولیاں چلیں، عبدالعزیز جاں بحق اور اس کا بھائی پولیس کانسٹیبل بلال زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاؤن میں گھر میں گھس کر 30 سالہ مبینہ کو قتل کردیا گیا، نارتھ کراچی کے بابا موڑ کے قریب سڑک پر نصب بم پھٹنے سے پولیس موبائل تباہ ہوگئی، اے ایس آئی فاروق سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کیماڑی آئل ٹرمینل پر دھماکا ہوا، 2 ٹینکرز کو نقصان پہنچا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 500 گرام بارود مواد کا دھماکا میگنٹ ڈیوائس سے کیا گیا، ماڑی پور روڈ پر بھی ٹینکر میں دھماکا ہوا، جس سے سڑک پر آئل پھیل گیا اور ٹریفک معطل ہوگیا۔ سماء

burger

Travel

Tabool ads will show in this div