شمالی و جنوبی وزیرستان: فائرنگ اور دھماکا، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ایڈیٹر

جنوبی وزیرستان : جنوبی وزیرستان کے علاقے وچہ دڑہ میں طالبان کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے ملحقہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں طالبان کمانڈر خان سید سجنا اور میزائل حملے میں مارے گئے حکیم اللہ محسود کے حامیوں میں تصادم ہوا جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ قبائلی علاقے میں طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ سماء

زخمی

فائرنگ

Operation

missiles

piracy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div