کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،تیل ٹرمینل سےبرآمد بم ناکارہ بنادیا

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
کراچی : کراچی کے علاقے میں کیماڑی سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا، جس کے بعد شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

کیماڑی آئل ٹرمینل پر ایک آئل ٹینکر نمبر ٹی ایل ایچ 281  میں تیل کی بھرائی کے دوان بم موجود ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد فوری طور پر مقامی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر سڑک کو دونوں جانب سے آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق دھماکا بم 10 سے 12کلو وزنی تھا۔

بی ڈی ایس کے مطابق بم میں بڑی تعداد میں بارودی مواد اور بال بیرنگ سے بھی شامل کیے گئے تھے، جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ماڑی پور روڈ سے تیل بردار آئیل ٹینکر سے بم برآمد کیا گیا تھا۔ سماء

burger

compromise

ناکارہ

province

Tabool ads will show in this div