آسٹریلین اوپن: جوکووچ، فیڈرر، برڈیچ اور سونگا کی کامیابیاں جاری

Jan 20, 2016

4

میلبورن : آسٹریلین اوپن ٹینس میں نوواک جوکووچ، راجر فیڈرر، ٹامس برڈیچ اور جووولفریڈ سونگا کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، اسٹار کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت کر تیسرے راؤنڈ میں انٹری دے دی۔

سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس کے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں سربین اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پلیئر ہیلیز کو اسٹریٹ سیٹس میں 61-6، 2-6 اور 6-7 سے زیر کرکے تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔

4b

ایک اور میچ میں سوئس اسٹار اور 17 مرتبہ گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈوگلو پولوو کو 3-6، 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسری رکاوٹ عبور کی۔

4a

دیگر میچز میں جو وولفریڈ سونگا نے جیسیکا کو ہرایا، کرگیوس بھی کامیابی حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، انہوں نے کیوواس کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ ہربرٹ نے روبن کو شکست دی، ٹوماس برڈیچ نے بیسک کو ہرایا۔

آسٹریلین اوپن میں ڈیلبوئنس، کائی نیشکوری، ڈیوڈ گوفن، بتستہ، تھیم، کلچ، سیمن، گارسیا لوپز اور ڈیمٹروف فتحیاب رہے۔ اے پی پی

Australia Open 2016

N. Djokovic

R. Federer

Tabool ads will show in this div