کراچی : عدالت، رینجرز اور وزارت داخلہ کے نام پر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ ہائی کورٹ، ڈی جی رینجرز اور وزات داخلہ کے نام پر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم نے لاپتہ شخص کے اہل خانہ کو عدالتوں، رینجرز، محکمہ داخلہ اور دیگر سرکاری اداروں کی جعلی دستاویزات بنا کردی تھیں، اہل خانہ سے 6 لاکھ روپے بھی بٹور لئے تھے۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر گرفتار ملزم کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سماء