پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے 11 مئی کو احتجاج کی اجازت مل گئی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 11 مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی جلسہ کرنے کی اجازت دیدی، مظاہرین کو ڈی چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی تحریری درخواست پر انہیں ڈی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کو ڈی چوک سے 100 فٹ پیچھے بلیو ایریا کی طرف جناح ایونیو پر اسٹیج بنانے کی اجازت دی گئی ہے، گاڑیوں کو جلسہ گاہ سے ایک کلو میٹر پیچھے کلثوم پلازہ چوک پر روک دیا جائے گا اور وہاں سے شرکاء پیدل ڈی چوک تک جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاجی جلسہ کیلئے وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی پلان بھجوا دیا جس کے تحت پولیس کے ساڑھے 3 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، 10 مئی کی شام کو 60 سے زیادہ کنٹینرز کی مدد سے ریڈ زون سیل کردیا جائے گا، شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔ سماء

آئی

پی

updates

Ishaq Dar

killings

ٹی

hand

Tabool ads will show in this div